وارث خان کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ارشاد عرف شادا06 گھنٹے کے اندر گرفتار

 
0
224

راولپنڈی 18 جولائی 2020 (ٹی این ایس): وارث خان کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ارشاد عرف شادا06 گھنٹے کے اندر گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون مسماۃ (ع)کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 06 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا، ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس پی راول کی ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش۔ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال