کندھ کوٹ: گاؤں رندھن باجکانی میں چار غریبوں کے گھر خاکستر، اطلاع کے باوجود فائر ٹینڈر نہ آیا، مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

 
0
353

تنگوانی، اپریل 04 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ کے گاؤں رندھن باجکانی میں اچانک آگ لگنے کے باعث چار گھرجل کرخاکسترہوگئے۔
متاثرہ شہریوں، میرخان ،مہران،میرحسن ،خدابخش بھلکانی نے کہا ہے کہ اچانک آگ لگنے کے باعث برقی آلات ،اناج ،طلائی زیورات سمیت دیگرسامان جلکرخاکسترہوگیاہے۔
متاثرہ مکین کھلے آسمان تلے بیٹھے ان مکینوں نے ٹی این ایس کے ذریعہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی فوری مدد کو آپہنچے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود فائرٹینڈر آگ بجھانے نہیں پہنچی جسکی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔