کندھ کوٹ میں زرعی کھاد کی قلت کیخلاف کاشتکاروں نے احتجاج کرکے ضلع کمپلیکس سینٹر کے سامنے شکارپور انڈس ہائی وے بلاک کر دیا

 
0
389

تنگوانی 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ میں زرعی کھاد کی قلت کیخلاف کاشتکاروں نے احتجاج کرکے ضلع کمپلیکس سینٹر کے سامنے شکارپور انڈس ہائی وے بلاک کر دیا ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے پکڑے جانے والے کھاد کو منافع خور ڈیلر بلیک پر فروخت کر رہے ہیں ۔کندھ کوٹ میں یوریا اور اینگرو زرعی کھاد کی قلت کے خلاف کاشتکاروں اور ذمیداروں نے احتجاج کر کے شکارپور انڈس ہائی وے ضلع کمپلیکس سینٹر کے سامنے دھرنا دے کر بند کر دیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زرعی کھاد سے بھرے 3 کنٹینرز پہلے ہی پکڑ کر ضلع کمپلیکس سینٹر میں رکھے گئے تھے ۔ مظاہرین نے کہا کہ زرعی کھاد وقت پر فصلوں کو نہ ملنے کے وجہ سے فصلیں تباہ ہورہی ہے انتظامیہ کے کسانوں کو کھاد مہیا کرانے میں مکمل ناکام نظر آ رہا ہے انہونے کہا کہ فصلوں کو وقت پر زرعی کھاد نہ ملا تو آنے والے وقت میں گندم اور آٹے کی قلت کا بحران شدت اختیار کر جائے گا حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سمیت ڈیلروں کے خلاف کارروائی کر کے کاشتکاروں کو کھاد سرکاری داموں میں مہیا کیا جائے ۔دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کی جانب سے کاشتکاروں سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرا دیا گیا ہے ۔