نو تعینات ڈی پی او ہری پور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 
0
220

آمد پر ہری پور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نوتعینات ڈی پی او ہری پور کو سلامی دی

ہری پور 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): نو تعینات ڈی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی آفس ہری پور آمد پر ہری پور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان سرکل ایس ڈی پی اوز کے علاوہ دیگر افسران پولیس موجود تھے۔