کشمور پولیس کے خلاف خواتین کا دہرناپولیس کی بڈانی تھانے کے حدود نواحی گاؤں در محمد نھڑف میں پولیس چڑھائی.پولیس نے گھروں میں داخل ہوکر کچھ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی

 
0
119

تنگوانی 31 جنوری 2022 (ٹی این ایس): کشمور پولیس کے خلاف خواتین کا دہرناپولیس کی بڈانی تھانے کے حدود نواحی گاؤں در محمد نھڑف میں پولیس چڑھائی.پولیس نے گھروں میں داخل ہوکر کچھ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے، مظاہرین پولیس کے گرفتار افراد کے لے جانے پر گاؤں کی خواتین نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا مزاحمت کرنے پر خواتین نے گرفتار افراد کو چھڑوا لیا، اور قبضے میں لیا گیا سامان بھی واپس لے لیا،خواتین کا قرآن پاک کر پولیس موبائلوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دہرنا دیا ۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاتون کو سیاہ کاری کے الزام پر قتل کیا گیا تھا پولیس نے ہماری مدعیت مین مقدمہ درج نہیں کیا.اورپولیس نے اپنے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کرنے آئی ہے، مظاہرین میں کہا کہ خاتون کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا جائے، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، جبکہ پولیس کے تشدد سے کچھ خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، مظاہرین کا ایس ایس پی کشمور و اعلٰی حکام سے مطالبہ کہ انکوائری کرکے ملوث عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سیاہ کاری کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت مین درج کی گیی ہے. جبکہ حد پولیس ایس ایچ او الیاس اوڈھو میں بتایا ہے کہ قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے آئے تھے خواتین نے مزاحمت کی ہے اور تشدد کیا ہے. دوسری جانب ایس ایس پی کندھ کوٹ کی خاص ہدایات پر ایس ایچ او بخشاپور حسین شاہانی نے مظاہرین کے پاس پہنچ کر احتجاج ختم کروایا. پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائری کرکے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا