جیل بھرو تحریک’’ ڈوب مرو تحریک‘‘ بن چکی ،رانا ثنا اللہ

 
0
88

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے۔

جیل بھرو تحریک میں 100 سے سوا100 افراد اکٹھے ہوئے ہیں ،اکثر لوگ کہہ رہے ہیں ہمیں چھوڑ دیں یہ ہمیں ورغلا کر لائے ہیں ،تمام افراد کو 30 ،30 دن کیلئے نظر بند کیاہے،جیل بھرو تحریک میں 80 فیصد ضمانت کی درخواست کررہے ہیں ،پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیک کی جیلیں بھریں گے ۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے فتنہ برپا کررہاہے،عمران خان نے ملک کی بہتری کیلئے ایک لمحہ خرچ نہیں کیا،عمران خان نے ملک میں انارکی پھیلا کاتہیہ کر رکھا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کبھی اسلام آباد پر حملہ آور ہوتا ہے،عمران خان کبھی کہتا ہے اسلام آباد میں عوام کا سمندر لے کر آ رہاہوں،موجودہ الیکشن میں قوم فتنے کی شناخت کرے گی ۔

ان کاکہناتھا کہناتھا کہ عمران خان کے جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کے سارے حربے ناکام ہو ئے ، عمران خان ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں،عمران خان نے 4 سال ملک کیلئے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔