شہبازشریف کو فقیروں کی گینز بک میں شامل کیاجائے،پرویز الٰہی

 
0
80

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہبازشریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں ،شہبازشریف کو فقیروں کی گینز بک میں شامل کردیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماپرویز الٰہی سے اعجاز شاہ زبیراحمد ،زین علی بھٹی ، فیاض تبسم ودیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ شہبازشریف نے کابینہ میں کہا چائے میں چینی نہیں اور کھانے کو بسکٹ نہیں ملیں گے ، ہر وزیر اپنا بجلی کا بل خود ادا کرے گا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف شہبازشریف کے شادیانے بجا رہا ہے ،آئی ایم ایف کہتا ہے اتنا سمجھ دار وزیراعظم دنیا میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں ، شہبازشریف کو فقیروں کی گینز بک میں شامل کردیاجائے ،ان کاکہناتھا کہ فیصلے پر مریم ، مریم کے اباجی سمیت رانا ثنا اللہ دیگر تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے ۔