وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کفایت شعاری اور سادگی پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاکمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سید امین الحق ،وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ ،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ , مشیر وزیراعظم براے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ , وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی شاملکمیٹی وفاقی کابینہ کے 22 فروری 2023 کے اجلاس میں کفایت شعاری کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لے گیہر وفاقی وزارت , ڈویژن و محکمے کا پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر فیصلوں کے نفاذ کے حوالے سے تجاویز 27 فروری 2023 تک اس کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا۔













