جی ٹی وی کی رپورٹر آفتاب جہان اور کیمرہ مین رضوان علی پر پولی کلینک میں حملے کی مذمت

 
0
125

اسلام آباد 04 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل اسلام کے صدر ملک رضوان چوہان اور ہری پور کی صحافتی برادری کی طرف سے جی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین پہ پولی کلینک میں عمل ہونے پر زور مذمت کرتے ہیں

اسلام آباد پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل کونسل کا ہنگامی اجلاس ہری پور منعقد ہوا، جس میں پاک جنرل اسپیس کونسل کے صدر ملک رضوان چوہان نے ٹیلی فوننگ جی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین کے آنے والے حملے کی پرزور مذمت کیپرزور مذمت کی

اجلاس میں شریک سینئر صحافی جوائنٹ سیکرٹری ندیم لودھی،جنرل سیکرٹری ملک علی ذیب، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ثاقب رضا ، نوشین سحر وائس چیئرمین سمیت ممبران نے شرکت کی اور پولی کلینک پہ ہونے والے حملے کے متعلق مذمتی اجلاس میں کہا قانون کے رکھوالے پاکستان میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں

پولی کلینک ہسپتال میں جی ٹی وی کی رپورٹر آفتاب جہان اور کیمرہ مین رضوان علی پر انتظامیہ کی جانب سے حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زدوکوب کرنے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں شریک صحافیوں نے صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان چیف آف آرمی سٹاف سے پر ذور مطالبہ کہا، کہ حملہ کرنے والے ملزمان کی فوری شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،