سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے 06 اسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بیج لگا دیے گئے۔

 
0
132

ہری پور 04 فروری 2022 (ٹی این ایس): پولیس کے 06 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے بیج لگا دئیے گئے۔ ڈی پی او آفس ہری پور میں تقریب کے دوران ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی نے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر نے بیجز لگائے۔ سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والوں میں اعظم خان، حامد شاہ، محمد صدیق، رمضان خان، قدیر خان اور رضوان خان شامل تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو مبارکباد دی۔ آئندہ بھی اسی طرح فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے اور عوام کی عزت و نفس اور جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنے تمام تروسائل بروئےکار لانے کی تلقین کی۔