بیگم کلثوم نواز کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 
0
443

لاہور ستمبر 14 (ٹی این ایس): بیگم کلثوم نواز کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ ملک کے مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے بڑھائی۔ نماز جنازہ میں سیاسی کارکنان کے ساتھ ساتھ پورے ملک سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جنازہ میں موجود ہر آنکھ اشک بار تھی۔ جنازے کے بعد بیگم کلثوم نوازکی میت کو شریف خاندان کے آبائی قبرستان جاتی امراء میں دفن کیا جاے گا۔