آئی جی سندھ نے 4 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کا نوٹس لے لیا

 
0
408

کراچی ستمبر 14 (ٹی این ایس): آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ملیر کے علاقے میں چار سالہ بچے سے ُمبینہ بدفعلی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے وقوعے کی جملہ تفصیلات اور اس ضمن میں پولیس کے مجموعی اقدامات پر مشتمل انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔انہوں نے ایس ایس پی ملیر کو ہدایات جاری کیں کہ واقعہ سے متاثرہ بچے کے ورثاء سے ہرممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے اور کیس کی تفتیش کو ہر پہلو سے انتہائی مؤثر بناتے ہوئے مرتکبین کے خلاف قانونی کاروائی کے اقدامات کو ہرسطح پر ناصرف ممکن بنایا جائے بلکہ بچے اور اسکے اہل خانہ کے تحفظ جیسے ضروری امور کو بھی یقینی بنایا جائے ۔