عبد اللہ شاہ غازی کے مزار میں عامر لیاقت کی قبر کی تیاری

 
0
120

اسلام آباد 10 جون 2022 (ٹی این ایس): رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی قبر کی تیاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عامر لیاقت کی قبر کی تیاری کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عامر لیاقت کی قبر ان کے والدین بیگم محمودہ سلطانہ اور شیخ لیاقت حسین کی قبر کے پاس ہی تیار کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہی کی جائے گی۔