آرڈی اے کا بلیو ورلڈ سٹی کیخلاف فزیکل اینڈ پلاننگ ایجنسی کومراسلہ

 
0
96

بلیو ورلڈسوسائٹی کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے این او سی نہ ملا تو سوسائٹی اور اس کے مالکان نے عوام سے لوٹ مارکا نیا طریقہ اپنا لیا۔ سوسائٹی نے آر ڈی اے سے این او سی نہ ملنے پر فزیکل اینڈ پلاننگ ایجنسی سے رجوع کیا۔راولپنڈی بلیو ورلڈ سوسائٹی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی۔ سوسائٹی کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جب این او سی جاری نہیں کیا گیا تو سوسائٹی کی انتظامیہ اورمالکان نے فزیکل اینڈ پلاننگ ایجنسی سے رجوع کرلیا۔ آر ڈی کو جب اس سے متعلق معلومات ملی تو آرڈی اے نے بھی غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی کوبے نقاب کرنے کے لیے فزیکل اینڈ پلاننگ ایجنسی کے ڈائریکٹر کومراسلہ لکھ بھیجا۔ مراسلے میں بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف نیب میں مقدمات اور مالکان اور سوسائٹی کے خلاف درجنوں ایف آئی آرز کا حوالہ دیا۔ مراسلے میں ڈائریکٹر زکو بلیو ورلڈ سٹی کی منظوری نہ کرنے کا بھی کہا گیا۔بلیو ورلڈسٹی اور اس کی انتظامیہ کے خلاف راولپنڈی میں تھانہ چونترا میں ہی صرف 51 مقدمات درج کیئے جا چکے ہیں۔مقدمات بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان ، چودھری نعیم اعجاز، چودھری ندیم اعجاز اور سعدنذیرکے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں قتل، اقدام قتل، زمینوں پر قبضوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ پولیس کو ملنے والی شکایات میں اوور سیلنگ کا بھی بتایا گیا ہے۔یہی نہیں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بھی بلیو ورلڈ کے مالک چودھری نعیم کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کی تھی جسے بعدمیں مخالف فریق کی جانب سے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا۔ بینچ نے مقامی عدالت کے ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ فیصلہ کالعدم ہونے کے بعد چودھری نعیم اعجاز احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔