اسلام آباد 11 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیا القیوم نے سید باقر ہمدانی کو ریجنل ڈائریکٹر نارووال تعنیات کر دیا، گزشتہ روز جمعرات کو سید باقر ہمدانی نے چارج سنبھال لیا، سارا دن مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا، سیدباقرہمدانی نے چارج سنبھالنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی عزت وتوقیر میں اضافہ کے لیے عملی اقدامات اٹھاؤں گا اورادارہ مزید بلندیوں کی منازل تیزی سے طے کرے گا، ڈی جی ریجنل سروسز انعام اللہ شیخ کی وضع کردہ گائیڈ لائن کے مطابق ریجن کی بہتری کے لئے دن رات کام کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر اور ڈی جی انعام اللہ شیخ کی توقعات پر پورا اتروں گا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا ۔