حکومت کا اخلاقی ‘ معاشی اور سیاسی دیوالیہ نکل چکا،فوری نئے عام انتخابات کرائے جائیں،ترجمان پی ٹی آئی

 
0
356

اسلام آباد اکتوبر 12(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر ملک میں قبل ازوقت عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ،شاہد خاقان عباسی کو کٹھ پتلی وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہاہے کہ حکومت کا اخلاقی ‘ معاشی اور سیاسی دیوالیہ نکل چکاہے ‘ تحریک انصاف اسی لئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت اب نہیں چل سکتی ‘ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں‘ وہ جو نواز شریف کے احکامات کے بغیر ابھی تک کام نہیں کر رہے سٹیٹ بینک کے گورنر بتائیں کہ روزانہ کتنے ارب روپے کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے گورنر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بتائیں کہ روزانہ کتنے ارب روپے کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔

آپ کسی بھی بنک میں جائیں پانچ پانچ ہزار کے کروڑوں کی گڈیاں آپ فوراً لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا دیوالیہ نکل چکا ہے ‘ اخلاقی ‘ معاشی اور سیاسی بھی۔تحریک انصاف اسی لئے نئے انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ حکومت اب نہیں چل سکتی اس کے وزراء کام نہیں کر رہے اور جھوٹ بول رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں جو نواز شریف کے احکامات کے بغیر ابھی تک کام نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فاٹا انضمام کا معاملہ عدالت لے جانے کی ہدایت کی ہے۔ شریر ترین سیاستدان فضل الرحمن نے پھر کچھ آوازیں نکالی ہیں۔