الیکشن کمیشن ،توہین عدالت کیس میں عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
382

اسلام آباد ،اکتو بر12(ٹی این ایس):الیکشن کمیشن نے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔عمران خان کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب بھی مسترد کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو گرفتار کر کے 26اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ 2-3سے کیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے سندھ اور پنجاب کے ممبران نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کر دی ۔الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔