سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون نے امریکی کمپنی میں ملازمت کرلی

 
0
437

لندن ،اکتو بر12(ٹی این ایس): برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آن لائن ادائیگی سے متعلق ایک بڑی امریکی کمپنی کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ سائن کرلیا ہے۔ اطاعات کے مطابق امریکی کمپنی ڈیٹا فرسٹ کی مجلس عاملہ کا رکن بننے کے بعد کیمرون پورے مہینے میں صرف دو سے تین روز کام کریں گے جس کے دوران وہ کمپنی کے لیے مشاورت سر انجام دیا کریں گے۔گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم کا دفتر اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑنے کے بعد یہ کیمرون کی پہلی ملازمت ہو گی۔