ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ‘لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

 
0
1137

لاہور،اکتو بر12(ٹی این ایس) : لاہور ہائیکورٹ میں ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،شہری 300روپے فی کلو تک ٹماٹر خریدنے پر مجبورہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے ٹماٹروں کی قلت ختم کرنے اور قیمتوں میں کمی کا حکم دینے کی استدعا کی۔

ملک بھر میں تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی ٹماٹر کی قیمتیں اعتدال پر نہیں آ سکی ہیں جو کہ غیر معمولی صورتحال ہے۔ اس سے عام خاندانوں کا بجٹ متاثر ہے جبکہ کئی ایک نے ٹماٹر کا استعمال کم کر دیا ہے۔مختلف شہروں کے مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہروں میں ٹماٹروں کی قیمتیں 210روپے سے لے کر 300 روپے کلو تک تھیں۔ اس سے قبل ٹماٹر کی اتنی زیادہ قیمتیں کم ہی دیکھی گئیں ہیں۔