سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والے بزرگ کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کردی گئی

 
0
471

لاہور ستمبر 27 (ٹی این ایس): دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتے ہوئے پاکستان آنے والی بھارتی بزرگ شہری بلوندر سنگھ کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی ہے. پاکستان رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس اور امرتسر کے ڈپٹی کمشنر نے اطلاع دی تھی کہ ان کا ایک شہری بلوندر سنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے.
بھارتی اطلاع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے اس مقام پر جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تلاش شروع کی، مادھوپور ہیڈورکس کے علاقے سے لاش مل گئی جس کی اطلاع بی ایس ایف انڈیا کودی گئی، لاش کی شناخت کے بعد آج لاہورکے واہگہ بارڈرپر بلوندرسنگھ کی لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی. واضح رہے کہ بلوندرسنگھ بھارتی علاقے رامداد کے ایک گاﺅں کا رہنے والا تھا، اس کے بیٹے نے گزشتہ روز پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ کے دوران لاش کی شناخت کی تھی.
یاد رہے کہ بھارتی شہری بلوندرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا تھا۔امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ایس سانگھا کے مطابق 70 سالہ بھارتی شہری بلوندرسنگھ ولد جاگیرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان میں داخل ہوگیاتھا، بھارتی حکام کے مطابق بلوندرسنگھ بھارتی پنجاب کے شہر رامداس کا رہنے والا تھا، بلوندرسنگھ پلاسٹک کے ایک خالی ڈرم کی مدد سے خود کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہا تھا تاہم سیلابی پانی کی تیز لہروں کی وجہ سے وہ پاکستان پہنچ گیا ہے.بھارتی اطلاع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے اس مقام پر جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تلاش شروع کی، مادھوپور ہیڈورکس کے علاقے سے لاش مل گئی جس کی اطلاع بی ایس ایف انڈیا کودی گئی، لاش کی شناخت کے بعد آج لاہورکے واہگہ بارڈرپر بلوندرسنگھ کی لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی