پاک فوج معاشی ترقی کیلئےمحفوظ ماحول فراہم کریگی،آرمی چیف

 
0
372

خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پراداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے، مزید استحکام کیلئے چوکنا رہ کرسمت کا تعین کرنا ہوگا،قوم کے تعاون سے دہشتگردی کومئوثر طور پر ختم کریں گے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایئر یونیورسٹی میں خطاب
راولپنڈی ستمبر 27 (ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اقتصادی ترقی سازگار ماحول فراہم کرے گی، خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پراداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے، قوم کے تعاون سے دہشتگردی کومئوثر طور پر ختم کریں گے، پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایئر یونیورسٹی میں سکیورٹی آف پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پراداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے فوج کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔قوم کے تعاون سے دہشتگردی کوشکست دی ہے۔ ملک میں استحکام کیلئے افواج پاکستان اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کوقوم کے تعاون سے مئوثر طور پر ختم کریں گے۔ ملک میں مزید استحکام کیلئے چوکنا رہ کردرست سمت کا تعین کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول کے محفوظ اقدامات کرے گی۔آرمی چیف نے سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔