بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

 
0
534

بھارت نے غیر ازدواجی تعلقات کو قانونی قرار دے دیا
نئی دہلی ستمبر 27 (ٹی این ایس): بھارت نے غیر ازدواجی تعلقات کو قانونی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی تاریخ میں آج کا دن سیاہ دن ثابت ہو گا۔بھارت نے غیر ازداواجی تعلاقات کوقانونی شکل دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی طرف ایک اور عیجب و غریب فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے غیر ازدواجی تعلقات کو قانونی شکل دے دی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیاتھا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کر دیا۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے 5 ججوں پر مشتمل بنچ نے ہم جنس پرستی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور 17 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔دوران سماعت عدالت کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ ہم جنس پرستوں کوعام شہریوں کےحقوق حاصل ہیں اور ہم اس عمل کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کرتے ہیں۔
بھارتی ذرائع کے مطابق ہم جنس پرستی سے متعلق سامراجی دور کے قانون ’’انڈین پینل کوڈ سیکشن 377‘‘ کو 2013ء میں دوبارہ لاگو کر دیا تھا جس کے تحت مردوں میں ہم جنس پرستی قانونی طور پر جُرم تھا تاہم اب بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہم جنس پرستی کو قدرتی عمل قرار دیتے ہوئے اس پر عائد پابندی ہٹا دی ۔ بھارت میں ہم جنس پرستی کو شجر ممنوعہ سمجھا جاتا ہے اور بعض ارکان پارلیمنٹ کی مخالفت کے باجود بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی پر پابندی کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس عدالتی فیصلے کے بعد اب بھارت میں ہم جنس پرستی جرم نہیں ہوگی۔ بھارتی چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔اور اب بھارت نے غیر ازدواجی تعلقات کوبھی قانونی قرار دے دیا ہے۔