فواد چودھری نے دعویٰ کیا تھا خورشید شاہ سینکڑوں افراد کو بھرتی کیا،ٹیکسی ڈرائیور کو ریڈیو پاکستان کا ڈی جی لگا دیا، اپوزیشن کرپٹ ہے،ان کوجیلوں میں ہونا چاہیے،اپوزیشن کے واک آؤٹ پرفواد چودھری نے معافی مانگ لی
اسلام آباد ستمبر 27 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے دھواں دھار تقریر کے بعد اپوزیشن سے معافی مانگ لی،فواد چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ خورشید شاہ نے 3روز میں 800افراد کو بھرتی کیا اور ٹیکسی ڈرائیور کو ریڈیو پاکستان کا ڈی جی لگا دیا گیا، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، قانون پرعملدرآمد ہوتا تویہ سب لوگ جیلوں میں ہوتے، فواد چودھری کی اپوزیشن کیخلاف سخت تقریرپر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس پرفواد چودھری نے معافی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فواد چودھری کے الزامات کے خلاف ایوان میں تحریک استحقاق جمع کروائی۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ خورشید شاہ نے 3روز میں 800افراد کو بھرتی کیا اور ٹیکسی ڈرائیور کو ریڈیو پاکستان کا ڈی جی لگا دیا گیا، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، قانون پرعملدرآمد ہوتا تویہ سب لوگ جیلوں میں ہوتے۔
فواد چودھری کے اس الزام پر خورشید شاہ نے تحریک استحقاق جمع کروائی۔ اس پر فواد چودھری پھرطیش میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں ناتجربہ کار کہتے ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے یہ کرپٹ ترین لوگ ہیں۔ اس پرسابق اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنماء خورشید شاہ نے کہا کہ منتخب ارکان کی بھی کوئی عزت ہوتی ہے۔ ذمہ دار وزیراطلاعات نے گھٹیا زبان استعمال کی۔
فواد چودھری نے یہ نہیں کہا کہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے والا شخص گھٹیا ہے بلکہ گھٹیا الفاظ استعمال کررہا ہے۔اس پر اپوزیشن واک آؤٹ کرگئے جس پر فواد چودھری نے ایوان میں معافی مانگ لی۔ بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر شخص کو اطلاعات تک رسائی ہونی چاہیے۔اطلاعات تک رسائی سے منصوبوں میں شفافیت آئے گی۔