وزیراعظم ہاؤس کی تمام بھیسنیں نیلام 23 لاکھ 2ہزار قومی خزانے میں جمع

 
0
492

مسلم لیگ ن کے 2 کارکنان نے نواز شریف کی نشانی کے طور پر دو بھینیسں خریدیں
اسلام آباد ستمبر 27 (ٹی این ایس): وزیراعظم ہاؤس کی تمام بھیسنیں 23 لاکھ 2ہزار میں نیلام، مسلم لیگ ن کے 2 کارکنان نے نواز شریف کی نشانی کے طور پر دو بھینیسں خریدیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔بھینسوں کو نیلامی کے لیے منی ڈیری فارم پی ایم ہاؤ س لایا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کے لیےپیش کی جانے والی تمام بھینسیں فروخت ہو چکی ہیں۔یہ تمام بھینسیں 23لاکھ دو ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بھنسیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔تاہم اس دوران خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے۔ بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور بولی لگانے والے عملے کے دوران نوک جھوک ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے کارکنان نے 2 بھینسیں خریدیں۔مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنان نے دو بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینسیں نواز شریف کی نشانی ہیں اور وہ اسے اپنے ڈیرے میں رکھیں گے۔ جب کہ سید قلب حسین شاہ نے کہا کہ بھینس اس لیے خریدی کیونکہ یہ نواز شریف کی نشانی ہے، زیادہ بولی اس لیے لگائی تا کہ کوئی اور یہ بھینس نہ خرید لے۔جب کہ دوسری طرف گاہکوں نے بھینسوں میں نقص نکالتے ہوئے کہا کہ نیلی راوی بھینسیں بتائی گئیں تھیں لیکن یہ وہ نہیں ہیں۔ بھینسیں سال سے زیادہ عرصے سے دودھ دے رہی ہیں۔ہم یہ بھینسیں صرف اس لیے خرید رہے ہیں کیونکہ یہ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں ہیں۔