چائنہ  کے ڈپٹی ایمبیسیڈر اور سی پیک نائب ہیڈ لی جان ژاو کا پیپلز پارٹی سینیر رہنماء سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر پر ملاقات۔

 
0
774

اسلام آباد ستمبر 27 (ٹی این ایس): ملاقات میں دوطرفہ تعلقات و سی پیک پراجیکٹ کی سیکورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات مثالی ہیں جس پر دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو فخر ہے،
پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی عوام میں مزید قربت آئی ہے جو نیک شگون ہے۔ دونوں حکومتوں سمیت عوام کا آپس میں تعلقات و باہمی رابطے نہایت اہم اور ضروری ہیں۔ ہم سی پیک کی کامیابی چاہتے ہیں۔ سی پیک پراجیکٹ نہ صرف پاکستان و چائنہ بلکہ پورے خطے کی ترقی، امن و خوشحالی کا ضامن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ نے ملکر مغرب و دوسرے ممالک کا سی پیک کیخلاف پروپیگنڈہ و سازشوں کو ناکام کرنا ہے۔
لی جان ژاؤ نے کہا کہ چائنہ اور وہاں کے عوام کو پاکستان دوستی پر فخر ہے، چائنہ پرامن و ترقی یافتہ پاکستان کی خواب رکھتا ہے اور اس سفر میں ساتھ ہے۔