ڈولفن پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار خاتون کا ہاتھ پکڑ لیا

 
0
933

لاہور ستمبر 27 (ٹی این ایس): ڈولفن پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار خاتون کا ہاتھ پکڑ لیا۔ موٹر سائیکل خراب ہونے کی وجہ سے ڈولفن پولیس اہلاروں نے موٹر سائیکل سوار خاتون کا ہاتھ پکڑ کر انہیں منزل تک پہنچایا، ویڈیووائرل ہو گئی۔ڈولفن اہلکاروں نے خواتین کو مشکل سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس ویسے تو عوام کی خدمت کرتی ہی رہی ہے تا ہم کبھی کبھی ایسی خدمت کرتی ہے کہ سب کی توجہ حاصل کرلیتی ہے۔
ایسے ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈولفن پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار خاتون کا ہاتھ پکڑ کر جا رہے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ساتھ وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ڈولفن پولیس کے پاس ہتھ کڑیاں نہیں تھیں اس لیے انہوں نے خاتون کا ہاتھ پکڑا۔تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار خاتون کا موٹر سائیکل خراب ہو گیا جس کے بعد ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے خواتین کو مدد فراہم کی۔
یہ ویڈیو کینال روڈ کی ہے۔کینال روڈ پر ڈولفن پولیس اہلکاروں نے خواتین کا ہاتھ پکڑ کر مدد کی۔ڈولفن پولیس اہلاروں نے موٹر سائیکل سوار خاتون کا ہاتھ پکڑ کر انہیں منزل تک پہنچایا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈولفن پولیس اہلکاروں کی اس کوشش کو سراہا کہ انہوں نے خواتین کی مدد کی۔تاہم کچھ صارفین نے کہا کہ ڈولفن پولیس کے بارے میں جو توقع کی جارہی تھی وہ غلط نکل رہی ہے۔ معلوم ہو تا ہے ان کے اوپر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جس کی وجہ سے یہ اپنے فرائض سر انجام دینے میں کوتاہی برت رہے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: