وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے پی بی 33کے تمام یونین کونسلز کو19کروڑ ر وپے فنڈز فراہم کردیا

 
0
434

زہری جولائی22(ٹی این ایس )پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے پی بی 33کے تمام یونین کونسلز کو19کروڑ ر وپے فنڈز فراہم کردیا ، یونین کونسلز چیئرمیزرقم عوام کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر خرچ کریں گے ، پی بی 33یونین کونسلز کے چیئرمینز نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کرکے انہیں اپنے یونین کونسلز میں عوامی مسائل کے لئے فنڈز کی درخواست کی جنہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے منظور کرتے ہوئے 19یونین کونسلز کے لئے ایک ایک کروڑروپے فراہمی کا اعلان کردیا ۔ وفد میں چیئرمین میرراوت خان زہری ، ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبر سردار علی محمد قلندرانی ، چیئرمین عبدالحی زہری ودیگر شامل تھے ۔یونین کونسلز کو 19کروڑ روپے کا فنڈملنے پر بلدیاتی نمائندوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی عوام دوستی کا نتیجہ ہے کہ اتنی خطیررقم بلدیاتی نمائندوں کو مل رہاہے ۔ اس رقم سے ہم اپنے یونین کونسلز میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہونگے ، تعلیم ، صحت، اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں پر رقم خرچ کیا جاسکے گا۔پی بی 33میں کرخ، زہری ، مولہ ، باغبانہ ، توتک، نوغے اور پارکو کے 19یونین کونسلز شامل ہیں ، جن میں سے ہر ایک یونین کونسل کو ایک ایک کروڑروپے ملیگا۔