ساہیوال جولائی22(ٹی این ایس)یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت 3جاں بحق اور11شدید زخمی ہو گئے،جن میں سے 4کی حالت نازک ہے۔ ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار با پ بیٹے کو تیز رفتار ٹرک نمبر 984لسبیلہ نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد زبیر 14سالہ بچہ جاں بحق اور اسکا باپ رحمت علی شدید زخمی ہوگیا ، دونوں باپ بیٹا چک7-105آرسے ہڑپہ اسٹیشن جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک ان پر چڑھ گیا جس سے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیس ہڑپہ نے ٹرک ڈرائیور رمضان کو گرفتار کر لیا ۔ساہیوال عارف والا روڈ پر خواجہ عارف کے قریب اور ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر بگڑی پل کے قریب دو الگ حادثات میں چار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چک 9-157ایل کا 10سالہ بچہ امین اور اسکا باپ موسی، چک72ڈی کی رانی 50سالہ اور اسکا خاوند غلام فرید ۔ چک 6-87آر کا 36سالہ عبدالشکور ، اسکا بیٹا آصف 18اور عارف بھتیجا شدید زخمی ہو گئے جن میں سے عارف 20سالہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔چک 5-79ایل کا احمد علی 20سالہ ، ذیشان 22سالہ ، اسکا باپ صدیق 40سالہ ، چک 9-94ایل کا 50سالہ امین اور مہمان عبدالحمید 30سالہ اور 12سالہ بچہ مبشر اور بوڑھا بہاول شدید زخمی ہو گئے جن میں سے بہاول بعد ازاں چل بسا۔زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چارکی حالت نازک ہے۔پولیس حادثات کی تفتیش کر رہی ہے












