اسلام آباد(ٹی این ایس ) : آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل: چیف جسٹس نے از خود نوٹس لینے سے انکار کردیا

 
0
186

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پرازخود نوٹس لینے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 6 رکنی لارجر بینچ عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔
آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پر سوموٹو لینے کی درخواست کر دی۔ تاہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سوموٹو لینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح اکیلے سوموٹو نہیں لے سکتے، اس کے لیے مشاورت کا ایک طریقہ کار ہے۔