اسلام آباد کے ایک شہری کی ڈی سی اسلام آباد کے ویب پیج پر کی گئ شکایت پر چیئرمین سی ڈی اے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کا نوٹس

 
0
334

اسلام آباد 03 مارچ 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے ایک شہری کی ڈی سی اسلام آباد کے ویب پیج پر کی گئ شکایت پر چیئرمین سی ڈی اے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کا نوٹس۔ اُنکی ہدایت پر ایم سی آئ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئ کا ایکشن۔ اسلام آباد انتظامیہ اور ڈے ایم اے کی ٹیم نے فیصل مسجد کار پارکنگ کے غلط استعمال کے خلاف ایکشن۔ ایک کارندے کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا اور ڈی ایم اے کی طرف سے کار پارکنگ کے غلط استعمال پر ایف آئ آر کے اندراج کیلۓ متعلقہ تھانے کو درخواست دے دی گئ۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئ نے اس موقعہ پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جاۓ اور مزید اس قسم کی غیر قانونی کاروائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
اب موقع پر ڈی ایم اے کے سپر وائزر کو تعینات کر دیا گیا ہے اور فوکل پرسن راجہ عابد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ہیں۔ اب اگر کسی شہری کو شکایت ہو تو
اس نمبر پر رابطہ کریں
0300-9556041
راجہ عابد
اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ڈی ایم اے