سر توڑ کوششوں کے باوجود حکومت کا سامنا ہے: مریم نواز

 
0
184

اسلام آباد 12 مارچ 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سر توڑ کوششوں کے باوجود حکومت کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی ارکان کو دھمکیاں دی جائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنے ہی ارکان کو نااہلی اور گھیراؤ کی دھمکیاں دی جا رہی ہے، دھمکیاں دے کر ارکان کو زبردستی ساتھ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ سر توڑ کوششوں کے باوجود حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی حکومت پسپا ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت نہیں ذلت ہے اور شرمندگی ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے شعر لکھا۔