میگا پاور شو کی تیاریاں، وزیراعظم کا کل حافظ آباد میں اہم جلسہ

 
0
545

اسلام آباد 12 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حافظ آباد تیار ہو!

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جلسے سے خطاب کرینگے،عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کا کل چوتھا جلسہ ہوگا،تحریک انصاف اس سے پہلےمنڈی بہائوالدین،میلسی اور لوئر دیر میں جلسے کرچکی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حافظ آباد تیار ہو!

سینیٹر فیصل جاوید نےکہا کہ عوام وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔