عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، وزیرداخلہ

 
0
411

اسلام آباد 12 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔ اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے،ایسا نہ ہو کہ ایک سال کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرینگی،ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہو گا کیونکہ اپوزیشن نے ہارنا ہے اور اسکے بعد بھی ہمیں تنگ کئے رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد بمقابلہ جلسے، وزیراعظم کل حافظ آباد میں پاور شو کریں گے

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے 7 روز قبل پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے،فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔

شیخ رشید نے کہا کہ انصار السلام،بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمن سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر مولانا غفور حیدری نے بھی فلائٹ میں مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف ہی بہت بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ انکا قریبی ہے۔