وفاقی دارالحکومت میں معیاری اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی خصوصی مہم جاری

 
0
376

مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے تمام اسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹ فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد 22 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں مصنوعی مہنگائی،کوڈ 19 ضابطہ اخلاق اور پولی تھین بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی خصوصی مہم جاری ہے اشیاء خوردونوش کے مقررہ نرخوں سے زائد فروخت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے ترنول کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کیا اس دوران ناجائز منافع خوری پر مختلف دوکانداروں پر 19 ہزار روپے جرمانے کیئے دوران آپریشن مجسٹریٹ نے مختلف دوکانوں سے پولی تھین بیگ بھی قبضے میں لیئے اور شہریوں کو کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں شہریوں کی شکایات پر مجسٹریٹ نے ماڈل ٹاون ہمک کا بھی سرپرائز وزٹ کیا اور مختلف دوکانوں پر ریٹ لسٹ کی دستیابی اور لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مختلف دوکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی،شہریوں نے ماڈل ٹاون میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو شکایات کی تھی جس کے بعد مجسٹریٹ نے گزشتہ روز بھی ماڈل ٹاؤن ہمک میں مختلف دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیئے تھے ساتھ ہی پولی تھین بیگ کا استعمال ترک کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مختلف دوکانوں سے بیگز بھی قبضے میں لے لیئے تھے چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی جاری خصوصی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں