شہباز شریف کی بتیس کمپنیوں کا ٹرن اوور432ارب روپے ہے

 
0
399

اسلام آباد دسمبر 05 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بتیس کمپنیوں کا ٹرن اوور432ارب روپے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بیتس کمپنیوں کا ٹرن اوور432ارب روپے ہے۔ایک شخص شعیب قمر نے 55ارب روپے شہباز شریف اینڈ فیملی کو دیئے ہیں۔ان کو جس طریقے سے باہر جانے دیا گیا اس پر شدید افسوس ہے کیونکہ انھوں نے واپس نہیں آنا۔
اس سے پہلے نوازشریف کی 16کمپنیوں میں اربوں کا لین دین پکڑا گیا تھا۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیو رو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے‘نیب کے احکامات کے تحت شہباز شریف کی منجمد کی گئی پراپرٹیز میں 13 جائیدادیں شامل ہیں. نیب کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں واقع 2 گھر بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے‘میاں شہباز شریف کے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں واقع 2 گھر 96 ایچ اور 87 ایچ بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
نیب نے شہباز شریف کی ایبٹ آباد ڈونگا گلی کی رہائش گاہ کے علاوہ ہری پور کی 3اور چنیوٹ میں 2 مقامات پر جائیدادیںمنجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے.یا د رہے کہ قبل ازیں احتساب عدالت نے شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی اثاثہ جات منجمند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جسے گزشتہ روز عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے العریبیہ شوگر مل کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا.