نیب لاہور کا نواز شریف ،مریم نواز ،حسن نواز، حسین نواز اور دیگر کی جائیدادیں منجمد کر نے کا فیصلہ

 
0
312

لاہور دسمبر 05 (ٹی این ایس): نیب لاہور نے نواز شریف ،مریم نواز ا،حسن نواز، حسین نواز اور دیگر کی جائید اد منجمد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔نواز شریف کی ذاتی جائیداد کی کل قیمت ایک ارب ستر کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سر براہ عثمان افتخار نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو چوہدی شوگر ملز کی انکوئری پر بریفنگ دی جس میں نواز شریف ،مریم نواز ا،حسن نواز، حسین نواز اور دیگر کی جائید ادیں منجمد کر نے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جائیداد کی کل قیمت ایک ارب ستر کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔انکے نام ذرعی زمین بھی موجودہے اور انھوں نے مختلف قسم کی انڈسٹریوں میں سرمایہ کاری بھی کی ہے ۔مریم نواز ایک ارب سے زائداثاثوں کی مالک ہیں۔انکے نام 1106کنال عاراضی بھی موجود ہے۔مریم نواز 6سے زائد کمپیوں کی شیئر ہولڈر بھی ہیںجن میں حدیبیہ پیپر ملز ، حدیبیہ انجینئرنگ شیئرز حمزہ اسپننگ ملز اورمحمد بخش ٹیکسٹائل شامل ہے۔
حسین نواز نے 23کروڑ روپے باہر بھجوائے تھے۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیو رو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے‘نیب کے احکامات کے تحت شہباز شریف کی منجمد کی گئی پراپرٹیز میں 13 جائیدادیں شامل ہیں. نیب کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں واقع 2 گھر بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے‘میاں شہباز شریف کے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں واقع 2 گھر 96 ایچ اور 87 ایچ بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا تھایب نے شہباز شریف کی ایبٹ آباد ڈونگا گلی کی رہائش گاہ کے علاوہ ہری پور کی 3اور چنیوٹ میں 2 مقامات پر جائیدادیںمنجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے.یا د رہے کہ قبل ازیں احتساب عدالت نے شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی اثاثہ جات منجمند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جسے گزشتہ روز عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے العریبیہ شوگر مل کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔