صوابی میں دہشتگردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا،بڑا نیٹ ورک گرفتار ،دواہم کمانڈرزہلاک جبکہ چار کوگرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی دہشتگرد ہنڈ میں ایک،مقامی گھر میںموجود تھے جو دہشتگردی کا منصوبہ بناکر عمل درامد کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ انٹیلی جنس بنیاد د پر کارروائی کرکے دھر لیا گیا ،پانچ گھنٹے مسلسل آپریشن ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز عرف عبداللہ اور زینت ثاقب شامل ہیں جبکہ گرفتار دہشتگردوں میں کمانڈر ثاقب 2 عبدالرحمن 3 عمران اور زیبر شامل ہیں۔ہلاک دہشتگرد اظہار کی سر کی قمیت بیس لاکھ روپے مقرر تھی جو دہشتگردی کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا ۔دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا جن میں 5 کلو گرام بارود 9 عدد ہینڈ گریٹنڈ 18 عدد الیکڑک ڈیونیٹر دو کلاشنکوف اوردہشتگردی کی ورادتوں میںاستعمال ہونے والے دیگر الات بھی برآمد کر لیا گیاجو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا