شیخ رشید کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

 
0
134

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کیخلاف مقدمہ تھانہ بیروٹ میں درج کیاگیا،مقدمہ پیپلزپارٹی رہنما کی مدعیت میں درج کیاگیا ۔

ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی،شیخ رشید کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے ، مقدمے میں دفعہ 500 ، 504 ، 153 اور 506 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔