اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے نے تمام ملازمین کا ڈیٹا ای -پئے سلپ پورٹل کو فراہم کرنے کی ہدایت

 
0
197

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے تمام ملازمین کا ڈیٹا ای -پئے سلپ پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جار کر دی۔اس حوالے سے جاری تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن ونگ سی ڈی اے کی جانب سے سی ڈی اے ملازمین کیلئے ای سلپ پورٹل قائم کیا گیا ہے جو کہ نومبر 2023سے فعال ہو چکا ہے۔پورٹل پر ماہانہ بنیادوں پر پے سلپ دستیاب ہیں۔تمام شعبوں کے ملازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا پورٹل کو 31جنوری تک لازمی فراہم کریں۔سوکولر میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔تنخواہیں روکی جائیں گی اور پے سلپ بھی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔