اسلام آباد(ٹی این ایس) انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظوری کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا

 
0
73

ایوانِ بالا میں انتخابات کے التوا کے حق میں قرارداد کی منظوری کے دوران کورم کی نشاندہی نہ کرنے کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ۔
نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کیا گیا، سینیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری طور پر جواب طلب، سینیٹر گردیپ سنگھ انتخابات کے التوا کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کے دوران ایوان میں موجود تھے،نوٹس میں کہا گیا کہ سینیٹر گردیپ سنگھ وضاحت کریں کہ ایوان میں موجود ہوتے ہوئے انہوں نے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی، سینٹر گردیپ سنگھ وضاحت کریں کہ انہوں نے انتخابات کے التوا کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی، سینیٹر گردیپ سنگھ نے جواب نہ دیا یا ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو تحریکی قواعد و ضوابط کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔