پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ کا چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

 
0
228

اسلام آباد 23 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ کا چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات، ملاقات اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، موجودہ عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مصر اور پاکستان کے مابین برادرانہ دوستی کا رشتہ بہت مضبوط اور پرانا ہے، دونوں نے کشمیر سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مزمت کی، سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انکو مزید مستحکم کے لئے کوشاں ہے، مصر ایک اہم مسلم ملک ہے اور اُمّہ کی اتحاد کیلئے ایک عظیم کردار ادا کرسکتا ہے۔ مصری سفیر طارق محمد داہروگ نے کہا کہ مصر اور پاکستان کے مابین تعلقات تاریخی ہے اور جڑیں گہری ہیں، پاکستان اور مصر پہلے دن سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہینگے، پاکستان عہدیداروں کی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں ہمیشہ مصر کا معاون رہا ہے، پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک نے مصری سفیر طارق محمد داہروگ کو اپنی پانچ کتابوں کا ایک مجموعہ بھی پیش کیا، مصری سفیر طارق محمد داہروگ نے سینیٹر رحمان ملک کی علمی کام کی تعریف کی،