حنیف عباسی کی جانب سےسپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر دی گئیں

 
0
414

اسلام آباد اکتوبر 12(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی منی ٹریل خود ساختہ ہے ‘ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ایک لاکھ پائونڈ کا اثاثہ چھپایا ہے ‘ نیازی سروسز کمپنی کے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں حنیف عباسی نے متفرق درخواست دائر کر دی۔ حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل کو خود ساختہ قرار دیدیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ثابت نہیں ہو سکا کہ بنی گالہ نقشے کی رقم جمائمہ نے دی۔ نقشے کے 79 ہزار پائونڈ گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے گئے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ایک لاکھ پائونڈ کا اثاثہ چھپایا۔ نیازی سروسز کمپنی کے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔