اسلام آباد ،اکتو بر16(ٹی این ایس):احتساب عدالت نے اثاثوں سے زائد آمدن کے ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیر خزانہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطا بق اسحا ق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکیل نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی ۔استثنیٰ کی درخواست کو کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ ساری کاروائی ملزم کے سامنے ہو ایسا نہ ہو کہ بعد میں ملزم عدالت کی کاروائی پر سوال اٹھائے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ اہم کیس ہے اور قانونی طریقہ بھی یہی ہے کہ کاروائی کے وقت ملزم عدالت میں موجود ہو ۔بصورت دیگر استثنیٰ کی درخواست پر بحث اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کے سامنے ہو گی ۔خواجہ حارث12بجے عدالت آئیں گے جس کے بعد عدالت نے بغیر کسی کاروائی کے سماعت کو 12بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔













