جب تک اس ملک میں کرپشن ،لٹیرے حکمران آزاد ہیں یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، شاہ محمود قریشی

 
0
4098

کراچی اکتوبر 16(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جب تک اس ملک میں کرپشن ہے اور لٹیرے حکمران آزاد ہیں یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم آئی ایم ایف کے غلام بنتے جائیں گے، ہمارا کشکول بڑھتا جائے گا۔ ہم احتساب کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، کوئی رکاوٹ ہوئی تو اسلام آباد میں عوام کا سمندر جمع ہوگا۔ ہالا میں مرحوم مخدوم امین فہیم کی بیوہ کے انتقال پر سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے، جب تک اس ملک میں کرپشن ہے اور لٹیرے حکمران آزاد ہیں تو یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ اور ہم آئی ایم ایف کے غلام بنتے جائیں گے اور ہمارا کشکول آگے بڑھتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اگر کسی نے رکاورٹ ڈالی تو اسلام آباد میں عوام کا سمندر جمع ہوگا اور یکجہتی کریگا۔ پاکستان میں تبدیلی آئے گی عوام کی نظرین اب پی ٹی آئی اور عمران خان میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان جب قانون کے تقاضے پورے ہوتے ہوئے دیکھیں گے تو ضرور الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے۔ پی ٹی آئی رھنما چار روز ہ دورے کے لئے میرپورخاص ،عمرکوٹ، چھاچھرو رپہنچے جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور غوثیہ جماعت کے مریدوں نے استقبال کیا۔ عمرکوٹ میں 20اکتوبر کو ہونے والے دیوالی پروگرام اور جلسے میں شرکت کریں گے ۔