ن لیگ نے کبھی وفاقی و قومی چہرہ دکھایا نہ اس کی علامت و عظمت کو سمجھا ، مولا بخش چانڈیو 

 
0
314

کراچی ،دسمبر 31 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت نے کبھی وفاق کی علامت اور عظمت کو نہیں سمجھا اور کبھی بھی وفاقی اور قومی چہرہ نہیں دکھایا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فدا حسین ڈھکن ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت سے جھوٹے صوبوں نے بہت نقصان اٹھایا ان کی بادشاہت طرز کی حکمرانی نے عوام اور اداروں کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے شیڈول کے باوجود رہڑی کینال سے سندھ کا پانی بند کر دیا ہے جس سے عام کسان ،آباد گار متاثر ہورہے ہیں اور گندم کی کثیر فصل تباہی کے دہانے پر ہیں جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سکرنڈ سے بدین تک کا پانی بندہے اور لوگ فصل اور پینے کے پانے سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں یہ کیسی حکومت ہے جو عوامی مسائل اور وقت کا تعین کئے بنا لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت سے جب اس سلسلے میں بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے بند کروایا ہے ، میں ذاتی طور پر جانتا ہوں چیئرمین نیب اچھے انسان ہے نیب کو ایسے طریقے نہیں اپنانا چاہئے جس سے عوامی زندگیاں داؤ پر لگ جائے۔ ن لیگ کی وفاقی حکومت ایسا تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ پاکستان کی عوام باخوبی جانتی ہے کہ وہ عدالتوں اور نیب کورٹ میں پیشی کے بعد جس طرح کی زبان ان اداروں کے خلاف استعمال کرتے تھے وہ کوئی ڈھکی چھپی نہیں ، اداروں کا یہ دہرہ نظام قابل قبول نہیں۔ نیب کا قانون ہمارے لئے الگ ان کے لئے الگ، عدالت کا قانون ہمارے لئے الگ ان کے لئے الگ ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں احترام کیا ہے مگر ادارے کسی بھی لائحہ عمل سے پہلے وقت کا تعین ضروری کریں۔ گندم کی فصل ہے اور پانی بند ہے وہ بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وقت سے پہلے پانی بند کرنے کا کیا سبب بنتا ہے۔ سندھ میں خوشک ساحلی کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پانی کی فراہمی پنجاب کے کن مخصوص علاقوں اور لوگوں کو فراہم کی جارہی ہے سندھ اور بلوچستان ، سرائیکی بیلٹ پر کس قسم کا رویہ رکھا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نااہل نواز شریف اور قاتل شہباز شریف سعودی عرب دعا لینے گئے ہیں کیونکہ جب سب دروازے بند ہوجاتے ہیں تو اس پاک ذات کا دروازہ ہمیشہ کھولا رہتا ہے مگر دعا کا دارومدار نیت سے ہے اور وہ کبھی ان دونوں بھائیوں کی اچھی ہو نہیں سکتی۔ ن لیگ ضیا کے دور سے آج تک سیاست میں بدعت پیدا کرتے آئے ہیں ۔ اگر دوسرے صوبوں نے بھی ان جیسا رویہ اختیار کر لیا تو وفاق پاکستان کمزور ہوجائے گا۔