گورنر سندھ سے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، نئے مالی سال کے بجٹ پر تباد لہ خیال، وفاق کو پیش کی گئی بجٹ تجاویز سے آ گا ہ کیا

 
0
293

کراچی مئی 31 (ٹی این ایس): گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت سینئر وائس چیئرمین صابر بنگش اورسینئر وائس چیئرمین حاجی عمر خان کر ر ہے تھے ۔ وفد میں پاکستان تحر یک انصاف کے ر ہنما اور ٹمبر مارکیٹ سے منتخب ہونے والے پی ٹی آ ئی کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی بھی شامل تھے جب کہ اس موقع پرتاجر ر ہنمائوں مصطفی اون علی،سید محمد تقی،سید دلاور حسین،امیر ککل،مشتاق ولی محمد، سعید بساتھیا ،قطب جوڑیا والا و دیگر بھی موجود تھے ۔
وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ پر تباد لہ خیال کیا جب کہ وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کوآل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاق کو پیش کی گئی بجٹ تجاوز سے آ گا ہ کیا۔ اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کو اس بات کی یقین د ہانی کرائی کہ پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاق کو پیش کی گئی بجٹ تجاویز پروزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی توجہ اس جانب مبضول کروں گا۔