اپوزیشن کی ”تحر یک انتشار ”کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ، گورنر پنجاب

 
0
307

لاہور مئی 31 (ٹی این ایس): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ”تحر یک انتشار ”کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ‘بدقسمتی سے پار لیمنٹ میں بھی اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سواکوئی کام نہیں’خود اجلاس بلانے کا مطالبہ کر نیوالی اپوزیشن خود ہی رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیتی ہے قوم انکے دوہرے معیار کو دیکھ رہی ہی’حکومتی وسائل عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی پرخرچ کیے جا رہے ہیں’ہم نے عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر نے کا قوم سے وعدہ کر رکھا ہے جس کو ہر صورت پورا کر یں گے۔
جمعہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں شہروں سے آنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن والوں کو ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا ہضم نہیں ہو رہا جسکی وجہ سے وہ حکومت کے خلاف مختلف بہانوں سے تنقید کر نے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اپوزیشن کو عوام نے عام انتخابات میں بھی مستر دکیا ہے اور اب بھی اپوزیشن کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور حکومت کامیابی کے ساتھ بڑھتی رہے گی۔
گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور انشاء ہم ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے اورعوام کوا نکے پائوں پر کھڑا کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ میں عوام کی بات کر نے کی بجائے اپوزیشن والے جو رویہ اختیار کر رہے ہیں پوری قوم اس کو دیکھ رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن احتجاج کے نام پر جو انتشار اور فساد پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے وہ اس میںکسی صورت کامیاب نہیں ہو گی اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔