اسلام آباد تھانہ بہارہ اور تھانہ ترنول پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری

 
0
332

اسلام آباد 23 فروری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد تھانہ بہارہ اور تھانہ ترنول پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری، موٹرسائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث دو گینگز کے 8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل اور سپئیرپارٹس، نقدی اور اسلحہ و ایمونیشن بر آمد کرکے مقدمات درج کرلیے،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی سٹی کامران عامر خان کی ہدایت ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی حاکم خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بہارہ سب انسپکٹر شوکت عباسی، اے ایس آئی صہیب پاشا معہ ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہو ئے مو ٹر سائیکل کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں حسنین عرف احتشام، ثمر عباس، حمد طا رق اور فرمان اللہ ساکنا ہا ئے نئی آ بادی بہا رہ کہو شامل ہیں، ملزمان سے 04 موٹرسائیکل اور سپئیر پارٹس برآمد کرلئے گئے، دوران تفتیش ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

دوسری جا نب ایس پی صدرتصور اقبال کی ہد ایت پر ایس پی ڈی پی صدر سرکل راجہ طا ہر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ ترنو ل سب انسپکٹر اقبال معہ ٹیم نے تما م تر وسائل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے نقدی اور اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا گیا، ملزمان میں محمد طارق، یاسر علی، حسن علی اور محمد عرفان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے 06 مقدمات درج ہیں گرفتارملزمان نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیمو ں کی کارکردگی کو سراہا ہے،