جاوید اقبال سپرا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے میاں محمد اظہر ندیم سول جج اسلام آباد ویسٹ نے بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل کا دورہ کیا

 
0
604

اسلام آباد/راولپنڈی مئی 31 (ٹی این ایس): جاوید اقبال سپرا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے میاں محمد اظہر ندیم سول جج اسلام آباد ویسٹ نے بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔ معزز جج صاحب نے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز جج صاحب نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی طرح ٹیوٹا کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک کلاس کا بھی معائنہ کیا۔

معزز جج صاحب نے جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 18 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج صاحب 18 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔