بیواوں اور پینشنرز کیلئے عید سے قبل زبردست عیدی کا اعلان، قومی بچت اسکیموں کے منافع میں مزید اضافے کا فیصلہ، بچت سکیموں کے شرح منافع میں1 فیصد تک اضافے کا امکان

 
0
857

لاہور مئی 31 (ٹی این ایس): بیواوں اور پینشنرز کیلئے عید سے قبل زبردست عیدی کا اعلان، قومی بچت اسکیموں کے منافع میں مزید اضافے کا فیصلہ، بچت سکیموں کے شرح منافع میں1 فیصد تک اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل ریٹائرڈ ملازمین اور بیواوں کے لئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی بچت سکیموں میں1 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہونے والے شرح سود میں اضافے کے بعد اب بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ کی جانب سے مختلف سکیموں کے شرح منافع میں 1 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ بہبود، پینشنرز اور شہدا سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 1 فیصد اضافے سے 15.28 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 1 فیصد اضافے سے 13.47 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 00.7 فیصد اضافے سے 12.10 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطاق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کے بعد بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا امکان ہے جس سے ان سکمیوں میں سرمایا کاری مزید بڑھے گی۔ جبکہ قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کے باعث خصوصی طور پر بیواوں اور پینشنرز کو فائدہ ہوگا۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کی خبر پر بیواوں اور پینشنرز کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔